کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مصنوعی ادویات کی قلت سے مریض پریشان ہوگئے-جان بچانے والی ادویات سمیت انسولین شاٹس اور کینسر کی درآمد شدہ ادویات بھی بلیک میں فروخت ہونے لگیں-کینسر کی ادویات کی مصنوعی قلت سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے-
ادویات بلیک میں 20 فیصد زائد قیمت پر فروخت ہورہی ہیں-حکام کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ-ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سندھ کا کراچی میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ- ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی-
کراچی میں ضروری اور جان بچانے والی ادویات کی مسلسل عدم دستیابی دیکھنے میں آرہی ہے،مارکیٹ میں تمام ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے-


