49

فلم پروڈیوسررائٹرو ڈائریکٹرجمشید محمود عرف جامی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)فلم پروڈیوسر رائٹر اور ڈائریکٹر جمشید محمود عرف جامی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی-عدالت نے جمشید محمودعرف جامی کی ضمانت منظورکرلی-عدالت نےجمشید محمود عرف جامی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا –

عدالت نے جمشید محمود عرف جامی کو ماتحت عدالت کی جانب سے دی گئی بھی سزا معطل کردی-جمشید محمود عرف جامی کو آج جیل سے رہا کردیا جائے گا-ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے ڈائریکٹ کمپلین پر جرم ثابت ہونے پر جمشید محمود عرف جامی کو دو سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی-جمشید محمود عرف جامی کے خلاف فلم،میوزک ڈائریکٹر سہیل جاوید نے ڈائریکٹ کمپلین دائر کی تھی-

جمشید محمود عرف جامی کو جس جرم میں سزائے سنائی گئی ہے وہ قابل ضمانت ہیں-ماتحت عدالت نے جمشید محمود عرف جامی کو سنائی گئی سزا میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے-جمشید محمود عرف جامی پر لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں-ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کالعدم قرار دی جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں