کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)حالیہ بارشوں کے پیش نظر ملیریا کے کیسز میں اضافہ،9 روز میں کیسز میں 8.86 فیصد اضافہ ہوگیا-کراچی میں 46 ، حیدرآباد میں 2318 ملیریا کے کیس رپورٹ ہوئے-سکھر 479 ،لاڑکانہ 1641 ، میرپور خاص 421 ، شہید بے نظیر آباد 739 نئے کیسز رپورٹ ہوئے-
بارش کے بعد کیسز میں بیس سے تیس فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آتا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ ملیریا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں-گلی محلوں میں بارش کا پانی جمع نہ ہونے دیں-یکم جنوری سے ابتک ملیریا کے 69327 کیسز سامنے آچُکے ہیں-


