اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی و دیگر عدالت میں پیش ہوگئے-عدالت نے نو مقدمات کا فیصلہ سنا دیا-عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو نو مقدمات سے بری کردیا-ایف آئی اے نے ٹڈاپ میگا کرپشن کے چھبیس مقدمات درج کئے تھے-یوسف رضا گیلانی تین مقدمات میں پہلے ہی بری ہوچکے ہیں-
ٹڈاپ کرپشن کیسز کی تحقیقات کا آغاز 2009 میں ہوا تھا- ایف آئی اے نے مقدمات کا اندراج 2013 میں شروع کیا تھا-یوسف رضا گیلانی کو 2015 میں مقدمات کے حتمی چالان میں بطور ملزم نامزد کیا گیا تھا-ملزمان کے خلاف بوگس کمپنیاں بناکر فریٹ سبسڈی کی مد میں سات ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے-


