51

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس،حسین لوائی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی-حسین لوائی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوگئے-اومنی گروپ کے انور مجید، نمل مجید اور علی کمال مجید عدالت میں پیش نا ہوسکے-عدالت نے انور مجید ،نمل مجید اور علی مجید کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی-

عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی-مقدمے میں صدر آصف علی زرداری نے استثنیٰ کی درخواست دائر کررکھی ہے-ایف آئی اے کیس میں فریال تالپور سمیت 14 ملزمان کو بے گناہ قرار دے چکی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں