43

مصطفی عامرقتل کیس،ملزم ارمغان کیخلاف صحافی پرحملے کا مقدمہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف صحافی پر حملے کا مقدمہ-جیل حکام نے گرفتار ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کردیا-تفتیشی افسر کی عدم حاضری پر کیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی-عدالت تفتیشی افسر پر برہم-عدالت نے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا –

عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس کے تمام دستاویزات کی نقول بھی ساتھ لانے کی ہدایت کردی-آئندہ سماعت پر ارمغان کو مقدمہ کی نقول فراہم کی جائیں گی-عدالت نےکیس کی مزید سماعت جولائی تک ملتوی کردی-19نومبر2024 کوملزم ارمغان اپنی ویگوگاڑی میں سوارتھا-ملزم ارمغان نے صحافی ندیم احمد خان کو روکا اور تلخ کلامی کی-

ارمغان نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے صحافی کو زخمی کردیا اور وہاں سے فرار ہوگیا-دوران تفتیش ملزم ارمغان اپنے جرم کا اعتراف کرچکا ہے-ملزم ارمغان نے اعتراف کیا کہ اس نے صحافی کو جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی-مدعی مقدمہ نے ملزم ارمغان کو شناخت بھی کیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں