77

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی وزراء، سیکرٹریز اور وفاقی محکموں کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس

کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو)‌ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی وزراء، سیکرٹریز اور وفاقی محکموں کے سربراہان کا کوئیٹہ میں اجلاس اور اھم فیصلے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدرات ۔

وفاق سے متعلق بلوچستان کے قابل حل زیر التواء امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

وزارت پیٹرولیم، منسٹری آف میرین آفئیرز، ایف بی آر، انفارمیشن، وزارت توانائی، وزارت ریلوے، وزارت مواصلات
کی بریفنگ

پلاننگ کمیشن، منسٹری آف فارن افئیرز ، وزارت اطلاعات و نشریات، پی ٹی اے ، وزارت قانون حکام کی بریفنگ

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت خزانہ ، وزارت ہوائی بازی، وزارت مذہبی امور، وزارت تجارت ، وزارت قانون و انصاف کی بریفنگ

اجلاس میں بلوچستان کی حدود میں چھ ہزار کے لگ بھگ فشنگ بوٹس کی ون ٹائم ایمنسٹی رجسٹریشن کی تجویز

غیر قانونی ٹرالنگ روکنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مربوط رابطہ کاری پر اتفاق

غیر قانونی ٹرالنگ روکنے کے لیے ٹریکنگ سسٹم ، کنٹرول روم اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، فیصلہ

وزرات پیٹرولیم کی جانب سے پی پی ایل کے ذمہ واجب الادا تین سالہ واجبات کی بلوچستان کو ادائیگی پر اتفاق

بلوچستان میں انسداد اسمگلنگ مہم کو موثر بنانے کا فیصلہ

بلوچستان میں زمینداروں کو درپیش برقی مسائل پر گفتگو

زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ

وزرات خزانہ ، اور وزارت توانائی نے شمسی ٹیوب ویلوں کی تنصیب کی مد میں زمینداروں کو باقی ماندہ رقم کی ادائیگی پر رضا مندی ظاہر کر دی

زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی کے منصوبے کو جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا، وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری کی یقین دہانی

بلوچستان میں ریلوے ٹریک اور سفری سہولیات کو محفوظ بنانے کیلئے آئی جی ریلوے پولیس رائے طاہر کی بریفنگ و تجاویز

ریلوے پولیس کی استعداد کار میں اضافے اور جدید دفاعی سہولیات کی فراہمی کی تجویز

وزارت مواصلات کی صوبے میں جاری شاہراہوں کے منصوبوں سے متعلق بریفنگ ، پیش رفت سے آگاہ کیا گیا

ماشکیل پنجگور روڑ منسلکہ گوادر پورٹ ساتھ ریکوڈک اور سیندک پر پیش رفت میں تیزی پر اتفاق

3 سال سے زیر التواء کچھ ہرنائی سنجاوی روڑ اور وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت سبی ہرنائی روڑ پر کام شروع کرنے پر اتفاق

پلاننگ کمیشن کا ورلڈ بنک کے تحت بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں روڑ انفراسٹرکچر کی بحالی کی یقین دہانی

کچھی کینال کی جلد تکمیل کے لیے سالانہ مختص وسائل میں اضافے کی یقین دہانی

وزیر اعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق ہر ڈویژن میں سوشیو اکنامکس چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے ایک بلین کے فنڈز کے جلد از جلد اجراء پر اتفاق

پلاننگ کمیشن کا گودار سیف سٹی پروجیکٹ اور این ایچ اے کے منصوبوں کے لئے فنڈز کے اجراء کی یقین دہانی

بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں کی معاونت میں ملوث ممالک کے خلاف سفارتی اقدامات کے لئے وزارت خارجہ کی بریفنگ

کوئٹہ میں بول ٹی وی اور جی این این کے بیورو آفسز کی بحالی سمیت تمام قومی میڈیا چینلز کے دفاتر فعال کرنے کی یقین دہانی

بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئٹہ، تربت اور نصیر آباد ڈویژن میں تمام ٹی وی چینلز کے بیورو آفس قائم کرنے کا مطالبہ

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی موثر یقین دہانی

بلوچستان میں دہشت گردی اور سب ورژن میں ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف موثر کارروائی کا فیصلہ

سوشل میڈیا آوٹ لیٹس پاکستان کے ریجنل ہیڈ کوئٹہ کا دورہ کرکے ریاست مخالف پروپیگنڈوں میں ملوث اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کریں گے

وزیر اعظم آفس کے ذریعے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین مستقل رابطہ کاری کو فروغ دیا جائے گا

بلوچستان کے تناظر میں انٹر نیٹ سروسز کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

بلوچستان وائٹ کالر کرائم ، مالیاتی تبادلوں اور سائبر کرائم کے تدارک کے لیے ایف آئی اے کو متحرک کرنے کا فیصلہ

پاکستان کوسٹ گارڈ کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے اور غیر قانونی ٹرالنگ سے نمٹنے کیلئے وسائل کی فراہمی کا فیصلہ

وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر سی ٹی ڈی کو فعال کیا جائے گا

دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے یکجا قومی بیانیے کے فروغ اور مفاد عامہ کے قومی ایشوز کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کرنے کا عزم

مسنگ پرسن سے متعلق صوبائی سطح پر موثر قانون سازی کے لئے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

انٹر نیٹ ڈیٹا سروسز کی بہتری کیلئے اقدامات پر وزرات آئی ٹی کی یقین دہانی

اپنا تبصرہ بھیجیں