42

پھلیلی پولیس کی کارروائیوں میں خاتون منشیات سپلائر سمیت 2 ملزمان گرفتار

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)پھلیلی پولیس کی کارروائیوں میں خاتون منشیات سپلائر سمیت 2 ملزمان گرفتار، مقدمات درج کرلئے-ایس ایچ او انسپیکٹر جاوید احمد جلبانی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کی گئیں-

پھلیلی پولیس نے دوران پیٹرولنگ مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے ہوئے تیار شدہ مین پوری اور چرس کی سپلائی ناکام بنادی، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار-گرفتار خاتون منشیات سپلائر سہانہ زوجہ سجاد جتوئی کے قبضے سے 502 گرام چرس برآمد ہوئی-گرفتار مین پوری سپلائر محمد عمر قریشی کے قبضے سے 500 عدد تیار شدہ مین پوری برآمد ہوئی-

گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات حاصل کی گئی جس کے مطابق ملزمان پھلیلی، پریٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں منشیات و مین پوری کی سپلائی میں سرگرم تھے جبکہ ملزم محمد عمر قریشی پولیس کی جاری کردہ لسٹ میں مطلوب تھا-گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے-

پھلیلی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ اور گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے-مزید کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں