40

اداکارہ حمیرااصغرکی تدفین کا فیصلہ،وزیرثقافت وسیاحت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی جانب سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ۔صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کا ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ۔مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کے ورثاء اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔

صوبائی وزیرنےڈائریکٹرجنرل کلچرکومعاملےپرفوکل پرسن مقررکردیا۔سیکریٹری ثقافت سندھ کا ڈی آئی جی ساؤتھ کو لاش حوالگی کیلئے خط ارسال کردیا-مرحوم حمیرا اصغر لاوارث نہیں سندھ حکومت محکمہ ثقافت وارث ہے-حمیرا اصغر کا واقعہ افسوسناک اور دل دہلانے والا واقعہ ہے۔

تدفین قبرستان سمیت تمام مراحل محکمہ ثقافت کے ذمہ ہوگا۔ہماری پہلی کوشش ہے کہ والدین راضی ہوں اور لاش وصول کریں۔پولیس کے تعاون سے اس معاملے پر محکمہ ثقافت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں