کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پریڈی پولیس نےدوران گشت کارروائی کرتےہوئےاسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کوگرفتارکرلیا-ملزم کی شناخت حلال ولد عبد المالک کے نام سے ہوئی-
ملزم کے قبضے سے غیر قانونی 30 بور لوڈ پستول بمعہ 03 زندہ راؤنڈز برآمد کیے گئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 404/2025 بجرم 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ تھانہ پریڈی میں درج کرلیا گیا-ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔


