48

سندھ نمبر پلیٹس کی تبدیلی کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سماجی کارکن فیضان حسین نے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کردی-سندھ حکومت کے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے سے غریب شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے-سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی نمبر پلیٹ نا لگانے والے شہریوں کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی-

شہریوں نے پرانی نمبر پلیٹس رقم کی ادائیگی کے بعد حاصل کی تھیں-حکومت کو نئی ڈیزائن کی نمبر پلیٹ مفت فراہمی کرنی چاہیں-پرانی نمبر پلیٹس بھی حکومت کی جاری کردہ ہی تھیں-نئی نمبر پلیٹس غیر موجودگی پر جرمانے اور ضبطگی کی کوئی وجوہات نہیں ہیں-موٹر وہیکل اور ٹریفک پولیس نئی نمبر پلیٹس کی بنیاد پر کاروبار شروع کردیا ہے-

نمبر پلیٹ کے حصول کے لیے رقم وصول کی جارہی ہے-سرکاری ادارے نئی نمبر پلیٹس مہینوں انتظار کررہے ہیں جبکہ سڑک کنارے بیٹھے لوگ جعلی نمبر پلیٹس بنارہے ہیں-ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری طور پر حراساں کیا جارہا ہے-

شہریوں کو مفت نئی نمبر پلیٹس جاری کرنے کا حکم دیا جائے-شہریوں پر جرمانے اور گاڑیوں کی ضبطگی بند کی جائے-درخواست میں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،موٹر وہیکل رجسٹریشن ونگ اور ڈی آئی جی ٹریفک کو فریق بنایا گیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں