کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل و دیگر پر فرد جرم عائد نا ہوسکی-کیس کے دو ملزمان رانا وسیم اور عمران عدالت میں پیش نا ہوسکے-آئندہ سماعت پر ملزمان پیش نا ہوئے تو ضمانت منسوخ کردی جائے گی-عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی-
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی-ملزمان کے خلاف ہنگامہ آرائی،فائرنگ سمیت دیگر الزامات ہیں-ملزمان کے خلاف میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے-


