راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) موٹرسائیکلسٹ کے لیے خصوصی گرین لین کا قیام، راولپنڈی میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے مخصوص گرین لین متعارف کرا دی گئی، گلزارِ قائد سے اولڈ ایئرپورٹ روڈ اور فلائنگ کلب سے کورال، اولڈ ایئرپورٹ تک گرین لین فعال.
موٹرسائیکل سواروں کو صرف گرین لین استعمال کرنے کی ہدایت
گرین لین پر غیر ضروری لین بدلنے اور غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کریں..ٹریفک پولیس
گرین لین کے استعمال سے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک روانی میں بہتری آئے گی۔ ٹریفک پولیس
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی – سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی
ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو آگاہی مہم کے ذریعے گرین لین کے استعمال کی ہدایات
موٹرسائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے گرین لین میں سفر یقینی بنانے کی اپیل – سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ
گرین لین کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی –
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کے محفوظ سفر کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے – سی ٹی او بینش فاطمہ


