44

بچی سے زیادتی کی کوشش پر عوام کا مشتعل ہجوم، ملزم اسکول میں محصور

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اورنگی ٹاؤن پیر آباد تھانے کی حدود میں واقع فرنٹیئر ہلاہی کالونی میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق، واقعے میں ملوث شخص جانو نامی تندور والا ہے، جسے علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق، ملزم کو ایک قریبی اسکول میں بند کر دیا گیا ہے جبکہ علاقہ مکین، متاثرہ بچی کے اہل خانہ اور دیگر رشتے دار پولیس کے حوالے کرنے پر آمادہ نہیں۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او پیر آباد جائے وقوعہ پر پہنچے، تاہم پولیس ملزم کو عوامی غصے سے نکالنے میں ناکام رہی۔صورتحال قابو سے باہر ہونے پر مزید پولیس نفری طلب کر لی گئی ہے، تاہم کشیدگی بدستور برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں