بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)بھارتی فوج کا لڑاکا طیارہ راجستھان کےضلع چھرومیں گرکرتباہ ہوا، جس کےباعث دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔دوسری جانب احمد آباد طیارہ حادثہ کی جانچ پڑتال کرنے والی ’اے اے آئی بی‘ نے اپنی ابتدائی رپورٹ بھارتی حکومت کو بھیج دی جس میں کئی انکشافات سامنے آئے۔
ایئرانڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثء سے متعلق ابتدائی رپورٹ ’اے اے آئی بی‘ (ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انوسٹی گیشن بیورو) نے وزارت برائے شہری ہوابازی اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے حوالے کردی ہے، رپورٹ میں حادثے سے جڑے ابتدائی نتائج کو اخذ کیا گیا ہے۔
ایئرانڈیا کی فلائٹ اے آئی-171 کو پیش آئے حادثے سے متعلق وزارت کا کہنا ہے کہ طیارہ کے فرنٹ بلیک باکس سے ’کریش پروٹیکشن ماڈیول‘ (سی پی ایم) کو باحفاظت نکال لیا گیا تھا۔
25 جون 2025 کو دہلی میں واقع لیباریٹری میں میموری ماڈیول ایکسس کا ڈاٹا ڈاو?نلوڈ کیا گیا، ڈیٹا کی شفافیت کی تصدیق کے لیے یکساں بلیک باکس، جسے ’گولڈن چیسس‘ کہا جاتا ہے کا استعمال کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد پہلا ’بلیک باکس‘ 13 جون کو ایک عمارت کی چھت سے اور دوسرا 16 جون کو ملبہ سے برآمد کیا گیا تھا۔این ٹی ایس بی ٹیم فی الحال دہلی میں موجود ہے اور اے اے آئی بی لیب میں بھارتی افسران کے ساتھ مل کر تکنیکی جانچ میں مصروف ہے۔ اس کے علاوہ بوئنگ اور جی ای (جنرل الیکٹرک) کے افسران بھی تکنیکی مدد کے لیے دہلی میں ہی موجود ہیں۔


