47

اینویڈیا نے ایپل اور مائیکروسافٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

نیویارک(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی چپ ساز کمپنی اینویڈیا نے بدھ کے روز تاریخ رقم کرتے ہوئے 4 ٹریلین ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو حاصل کر لی اور ایپل، مائیکروسافٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اینویڈیا کے شیئرز بدھ کی صبح 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچے، جس سے اس کی مارکیٹ ویلیو 4 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی، کسی بھی عوامی طور پر ٹریڈ ہونے والی کمپنی کے لیے یہ پہلا سنگ میل ہے، اس سال اینویڈیا کے شیئرز میں تقریباً 20 فیصد کا اضافہ ہوا۔اینویڈیا کے شیئرز میں یہ اضافہ مصنوعی ذہانت (اے) میں ہونے والی پیشرفت میں اس کی کلیدی کردار کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

ایپل اور مائیکروسافٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اینویڈیا نے یہ سنگ میل حاصل کیا، ایپل نے اس سال کے آغاز میں 3.9 ٹریلین ڈالرز کی ویلیو کے ساتھ دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کا درجہ حاصل کیا تھا لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کی وجہ سے اس کی ویلیو میں کمی آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں