کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ ایسٹ جمشید ڈویژن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار۔
مسلحہ ملزمان مارٹن کوارٹرز بغدادی مسجد کے قریب راہگیر سے ڈکیتی کر کے فرار ہوگئے تھے۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی کارروائی کرکے ڈکیتی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزمان فرار۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔
گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل نمبری KOU-7895 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ فرار ساتھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان میں ایاز سومرو ولد جمن اور بلال ولد ایوب شامل ہیں۔


