58

کراچی: ملزمان کی پولیس پر فائرنگ, جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈسٹرکٹ سٹی: چاکیواڑہ پولیس کا دوران پیٹرولنگ ڈکیتوں سے آمنا سامنا. تفصیلات کے مطابق ملزمان کی پولیس پر فائرنگ, جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار. ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز اور 1 موٹر سائیکل برآمد. ملزمان کی شناخت نور بخش اور مولا بخش کے ناموں سے ہوئی ہے. فائرنگ کا تبادلہ علاقہ تھانہ چاکیواڑہ کی حدود میں پیش آیا. ملزمان کو برائے علاج و معالجہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے. ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے, نیز ملزمان کے خلاف مقدمات و دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں