46

امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 104 ہو گئی ہے

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر ایک سو چار ہو گئی ہے، مرنے والوں میں 28 بچے بھی شامل ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کی کوششیں اب 5 ویں دن میں داخل ہو گئی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں کی اکثریت کیر کاؤنٹی میں تھی جہاں امریکی حکام نے مشہور مسٹک سمر کیمپ سے لاپتا 28 لڑکیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کر دی ہے تاہم ان کی لاشیں تاحال نہیں مل سکی ہیں۔

ٹیکساس کے سینیٹر ٹیڈ کروز نے سیلاب کی تباہ کاری کی شدت دیکھ کر کہا کہ یہ ایک معجزہ ہے کہ ریاست میں 4 جولائی کے تباہ کن سیلاب میں زیادہ بچے اپنی جان نہیں گنوا بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹیاں بھی اس علاقے میں سمر کیمپ میں ایک دہائی سے شرکت کرتی رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں