46

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)ریاست اتراکھنڈ اترکاشی میں زلزلہ محسوس کیا گیا، جس کے سبب مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ کی تصدیق آفات کنٹرول روم کی جانب سے کی گئی، کنٹرول روم کے مطابق زلزلہ کا مرکز زمین سے 5 کلومیٹر نیچے تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔

قومی زلزلہ سائنس مرکز نے بھی سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر اطلاع دی کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ اترکاشی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکے آتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

الموڑا کے علاقے میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے کیے گئے تھے، جس کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی تھی اور وہ بھی زمین کے 5 کلومیٹر نیچے آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں