30

انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 4 ملزمان گرفتارہوگئے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 4 ملزمان گرفتارہوگئے- ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کاروائیاں انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 4 ملزمان گرفتارہوگئے-گرفتار ملزمان میں رانا شمشاد ، محمد شعیب ، عبد القیوم اور شہزاد رزاق شامل ہیں-ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا-ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے-

ملزم رانا جمشید نے شہری کو غیر قانونی طور سپین بھجوانے کے لیے 20 لاکھ روپے اور 800 امریکی ڈالر ہتھیائے-ملزم نے شہری کو یورپ کی بجائے موریطانیہ بھجوایا-ملزم نے شہری کو موریطانیہ سے کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش کی-شہری نے کشتی کے ذریعے یورپ داخل ہونے سے انکار کر دیا اور پاکستان واپس آ گیا-جبکہ ملزم شہزاد رزاق نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 18 لاکھ روپے ہتھیائے-ملزم نے شہری کو اٹلی کی بجائے آذربائیجان بھجوایا-آذربائیجان پہنچنے پر ملزم اور اس کے ساتھیوں نے شہری کو محصور کر لیا اور تاوان کا مطالبہ کرتے رہے-ملزم اور اس کے ساتھیوں نے متاثرہ شہری کو 2 ماہ تک آذربائیجان میں محصور رکھا-ملزم عبدالقیوم نے شہری کو غیر قانونی طور سائپرس بھجوانے کی غرض سے 16 لاکھ روپے ہتھیائے-ملزم محمد شعیب شہری کو دبئی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے نے 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے-تاہم ملزمان نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے-ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں