30

دوران ڈکیتی فائرنگ سے شہری قتل،ملزم کوپولیس نے گرفتارکرلیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے دورانِ ڈکیتی شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنےوالےملزم کوگرفتارکرلیا۔ملزمان نے 2025-07-01 کو اسکیم 33 میں واردات کے دوران مزاحمت پر شہری نبی اللہ عرف موسیٰ کو فائرنگ کرکے جاں بحق کیا تھا۔واردات/قتل کا مقدمہ الزام نمبر 1034/2025 بجرم دفعہ 397/302/34 ت پ تھانہ سچل میں درج ہے۔

ایس ایچ او سچل نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کاروائی کرکے ملزم ارشد ولد علی گل کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی پسٹل بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزم نے دورانِ انٹروگیشن بالا قتل سمیت اسٹریٹ کرائم کی مزید وارداتوں کا انکشاف کیا جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ملزم کے خلاف مزید سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمے کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں