کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈیفنس پولیس کا دورانِ گشت مشتبہ موٹر سائیکل سوار ملزمان سے پولیس مقابلہ۔مقابلہ سی آر پٹا قیوم آباد D ایریا کے قریب اُس وقت پیش آیا جب پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار ہونے میں کامیاب۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت اسرار حسین ولد ذلفقار حسین کے نام سے ہوئی۔ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول بمعہ 03 زندہ راونڈ ایک چھینی گئی موٹر سائیکل ایک موبائل فون اور نقد رقم مبلغ 3,000 روپے برآمد ہوئے-دوران انٹیروگیشن ملزم نے ڈیفنس کے علاقے میں چند روز قبل شہری سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھینے گا انکشاف کیا۔
ملزم کا سابقہ ریکارڈ تلاش ڈیوائس سےچیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ملزم کے خلاف درج سابقہ مقدمات درج ذیل ہیں
1. FIR No. 464/2023 U/S 381-A PS Mehmoodabad
2. FIR No. 465/2023 U/S 23(i)A PS Mehmoodabad
3. FIR No. 156/2024 U/S 381-A PS Tipu Sultan
4. FIR No. 425/2024 U/S 381-A PS Alfalah
5. FIR No. 1227/2024 U/S 381-A PS Korangi
6. FIR No. 427/2024 U/S 381-A PS Defence
زخمی ملزم کو علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں-ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


