32

لومیرج کی رنجش،بااثرملزمان نے لڑکے کے باپ کی ناک اورہونٹ کاٹ دیئے

مظفرگڑھ(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ سیت پور کے علاقہ میں افساناک واقعہ،لو میرج کی رنجش بااثر ملزمان نے لڑکے کے باپ کی ناک اور ہونٹ کاٹ دئیےعوام کااظہارتشویش،ذرائع کےمطابق مظفرگڑھ کے نواحی علاقہ سیت پور میں خدا بخش گوپانگ کے بیٹے اختر نے شکیل گوپانگ کی بیوی کیساتھ کورٹ میرج کی جسکی رنجش میں ملزمان شکیل گوپانگ نے اپنے ساتھیوں کالو گوپانگ اصغر نے حملہ کر کے خدا بخش گوپانگ کی ناک اور ہونٹ کاٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے موقع پہنچ کر ابتدائی کاروائی شروع کر دی عوامی سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد خان نوٹس لیکر غیر انسانی سلوک کر کے بربریت کی مثال قائم کرنے والے ملزمان کیخلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں