لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ اور مسروقہ ھائی لیکس گاڑی برآمد۔تھانہ باقرانی کی حدود پیر شہید والے علاقے میں گشت پر معمور پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا۔مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں 30 بور پسٹل اور مسروقہ ھائی لیکس گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے-
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت گلشن گوپانگ رہائشی رہائشی پیرگوٹھ ضلع خیرپور میرس،حال سعیدو دیرو کے طور پر ہوٸی ہے-ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ ڈاکو لاڑکانہ اور گردونواح میں حالیہ ہونے والی وارداتوں سمیت دو درجن سے زائد مقدمات میں ملوث ہے-احمد چوہدری صاحب QPM,PSP نے ڈاکوؤں کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنانے پر متعلقہ پولیس ٹیم کے لیے انعامات و اعزازات کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔


