31

ایسٹ، تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر راجپوت کالونی میں کارروائی کر کے دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان میں سید طاہر نوید ولد سید محمد ریاض شاہ اور نعیم شاہ ولد سید غلام حسین شاہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں