لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)تونسا شریف کے قریب سی ٹی ڈی نے ایک اہم انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ آپریشن ایک سرحدی گاؤں کے نزدیک کیا گیا، جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے جواب میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس خونریز جھڑپ میں پانچ خطرناک دہشتگرد مارے گئے جبکہ ان کے پانچ ساتھی زخمی حالت میں قریبی جنگل میں فرار ہو گئے۔
32


