کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)محکمہ آبپاشی میں اربوں روپے کی کرپشن کا ڈائریکٹر جنرل آڈٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا رپورٹ سیکریٹری آبپاشی کے حوالے-137 نکات پرمشتمل رہورٹ میں پانچ ارب42 کروڑ روپے کی کرپشن ، ہر نقطہ میں بیقاعدگی کی تفصیلات شامل کی گئی ہے-ٹھیکوں ، ادائیگیوں ، کال ڈپازٹ میں کرپشن کی گئی ، انکم ٹیکس کی ادائیگی میں ہیراپھیری کی گئی-
ناقص کام کرکے زیادہ ادائیگی کردی گئی ، ادائیگیوں میں چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے کام نہ ہونے پر ادائیگیاں کی گئیں-نہروں میں مٹی اور پتھر نہیں ڈالےگئےپھربھی کروڑوں روپے کی ادائیگی کردی گئی مرمت کے کام میں ہیرا پھیری کی گئی-مشکوک ادائیگیاں کردی گئیں ، حکومت ریونیو کو نقصان پہنچایا گیا سیکیورٹی ڈپازٹ میں بھی بے قاعدگی کی گئی-
آبکلانی کے موسم میں ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا ، مالی معاملات میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں تھا-محکمہ آبپاشی محکمہ جاتی اکاؤنٹس کمیٹی میں معاملہ کی چھان بین کرکے معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بھیجے-


