کراچی؛ تھانہ بلوچ کالونی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایسٹ، تھانہ بلوچ کالونی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر شاہین پارک کے قریب کارروائی کرکے دو اسٹریٹ کرمنلز ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں ایرل ولد الفونس اور سعد تنویر ولد تنویر احمد شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن کئی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا۔ جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں