36

اسٹریٹ کرائم،منشیات رفروشی،گٹکافروشی میں ملوث 5ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ اتحادٹاؤن پولیس کی تین مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔اسٹریٹ کرائم، منشیات فروشی اور گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث 5 ملزمان گرفتار۔

پہلی کاروائی
تھانہ اتحادٹاؤن پولیس نے N5 مین روڈ گلشن غازی سے دو ملزمان بنام محمد فاروق عرف ڈیمج ولد عبدالمالک اور شوکت عرف شکو ولد نواب علی کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک ضرب غیر قانونی پستول 30 بور بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوا۔
زیر استعمال موٹرسائیکل نمبری KME-8643 مقدمہ الزام نمبر 134/2025 بجرم دفعہ 381A, تھانہ پاکستان بازار کی سرقہ شدہ ہے۔

دوسری کاروائی
تھانہ اتحادٹاؤن پولیس نے مفتی محمود چوک سے ملزم بنام رؤف احمد ولد سلیم اقبال کو گرفتار کیا جبکہ دوسرا ساتھی بنام تاج بہادر اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر تنگ گلیوں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ملزم کے قبضے سے 33 عدد پڑیاں مضرصحت گٹکا/ماوا برآمد ہوئیں۔

تیسری کاروائی
تھانہ اتحادٹاؤن پولیس نے اندرون شانتی نگر قبرستان سے قبروں کے بیچ بیٹھے ہوئے دو ملزمان بنام محمد اسلام ولد ملک محمد سجاول اور محمد راشد ولد عبدالرشید کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری چرس 1710 گرام وزنی، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن انسپکٹر راؤ شبیر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے گرفتار کیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں