کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ سائیٹ اے پولیس کا خفیہ اطلاع باوانی چالی اندرون مکان کے اندر گٹکا/ماوا کے کارخانے میں چھاپہ۔کارخانے سے بنام محمد ابراہیم ولد فضل قادر ملزم موقع سے گرفتار۔کارخانے سے برآمدہ مال کی تفصیل درج ذیل ہے۔
▪️ 1280 عدد پڑیاں تیار گٹکا/ماوا۔
▪️ 26لیٹر کیمیکل واٹر
▪️ 3 عدد ڈیجیٹل کانٹا۔
▪️ 1 عدد بورا خالی ریپر
▪️ گٹکا/ماوا میں استعمال ہونے والے دیگر سامان برآمد۔
ملزم کو ایس پی سائیٹ ڈویژن زین رضا بلوچ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سائیٹ اے انسپکٹر عمران آفریدی نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 364/25 بجرم دفعہ 4/5/8 ایکٹ گٹکا/ماوا درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


