لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)احمد چوہدری صاحب PSP, QPM کی قیادت میں لاڑکانو پولیس نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرلی-انسانی اسمگلنگ/بچوں کی اغوا میں ملوث گینگ ٹریس آؤٹ-چند روز قبل شیخ زید وومین ہاسپٹل سے اغوا شدہ نومولود بچی باحفاظت بازیاب-
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ سچل کی حدود شیخ زید وومین ہاسپٹل میں مسمات صدوری واہوچو نے بیٹی کو جنم دیا جس کو ایک نامعلوم خاتون پولیو کے قطرے پلانے کے بہانے لے گئی اور بچی کو اغوا کرلیا-اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایس پی لاڑکانو جناب احمد چوہدری صاحب PSP, QPM نےمتعلقہDSP صدر/سول لائنزسعد جبار صاحب کی زیر نگرانی نومولود بچی کی برآمدگی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی-
تشکیل دی گئی ٹیم میں سینئر و تجربیکار ایس ایچ اوز سمیت جدید تیکنیکی اسٹاف کو بھی شامل کیا گیا-بروقت CCTV شواہد اکٹھے کئے گئے، جن کی مدد سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث/بچوں کے اغوا کاروں والی گینگ کو ٹریس آؤٹ کرلیا گیا-لاڑکانو پولیس نے تیکنیکی بنیاد پر ملنے والے شواہد، محکمانہ مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتں بروئے کار لاتے ہوئے اغوا شدہ نومولود بچی کو کراچی کی بلاول کالونی والے علاقے سے باحفاظت بازیاب کروا کر اغوا میں ملوث خاتون ملزمہ درناز چانڈیو اور ملزم عبد الحمید میمن کو گرفتار کر لیا ہے۔
تھانہ سچل میں برآمد شدہ بچی کے والد اختیار واہوچو کی مدعیت میں درج کیس کی تفتیش سمیت ملزمان کے سہولتکاروں کی تلاش بھی جاری ہے-


