39

ڈرائیونگ لائسنس سندھ نے ایک اور سنگ میل عُبور کر لیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ حکومت کے وژن اور آئی جی سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب کی ہدایات پر عوام الناس کے لئے 28 ستمبر 2024 کو آنلائن ڈرائیونگ لائسنس کا آغاز کیا گیا تھا ۔

ڈی آئی جی جناب یونس چانڈیو صاحب نے اِس وژن کو بہترین طور پر بروئے کار لاتے ہوئے ایک اور سنگ میل عُبور کر لیا ہے ، جس میں آنلائن ڈرائیونگ لائسنس کا ریکارڈ ترین اجراء کیا گیا ہے ،

جس میں 2 لاکھ افراد نے گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس سندھ کی آنلائن ویب portal کے ذریعے اپنا لرنر لائسنس حاصل کر لیا ہے-یاد رہے رواں برس 18 فروری کو ایک لاکھ لرنر لائسنس کا سنگ میل عبور کیا تھا۔ مجموعی طور پر اب تک 200897 آنلائن لرنر لائسنس کا اجراء 14067 آنلائن پرمننٹ لائسنس کی تجدید،اور 7600 انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجراء کیا جا چکا ہے-ڈرائیونگ لائسنس سندھ کے آنلائن ویب سائٹ پر اب تک 375127 یوزر خود کو رجسٹر کر چکے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں