36

جامعہ کراچی،ایم ایس،ایم ڈی میں داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایم فل، پی ایچ ڈی،ایم ایس اور ایم ڈی میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع-ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ ایڈمیشن کمیٹی جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر انیلا امبرملک کے مطابق ایم فل،پی ایچ ڈی،ایم ایس،ایم ای،ایل ایل ایم اور ایم ڈی میں داخلوں کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 09 جولائی2025 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

داخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست 18 جولائی2025 ء کو جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ 21 تا23 جولائی متعلقہ شعبہ جات، سینٹرز اور انسٹی ٹیوٹ سے حاصل کرسکیں گے جبکہ داخلہ ٹیسٹ اتوار27 جولائی2025 ء کو ہونگے۔داخلے کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ داخلہ فارم جمع کرانے سے قبل پراسپیکٹس کا مطالعہ لازمی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں