کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) نیپئر پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ انفارمیشن پر نان کسٹم اسمگلرز کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی. چھاپے کے دوران 3 ملزمان گرفتار جن سے اسمگلڈ سگریٹس برآمد. چھاپے کے دوران 134 ڈنڈے اسمگل شدہ مختلف سگریٹس برآمد. چھاپہ علاقہ تھانہ نیپئر کی حدود میں مارا گیا. ملزمان کی شناخت عامر حمزہ, محمد رضا اور سلیم اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے. چھاپہ انٹیلیجنس بیسڈ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے مارا گیا. برآمدہ سامان کو 550 ض ف کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا. مزید قانونی کاروائی کیلئے برآمدہ سامان و گرفتار ملزمان کو کسٹم حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے.


