کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت
پولیس نے پیش رفت رپورٹ جمع کرا دی
اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود سے لاپتہ شہری عبید الرحمٰن گھر واپس آگئے
پولیس نے لاپتہ شہری کی گھر واپسی کی رپورٹ جمع کرا دی
عدالت کا لاپتہ شہری محمد ندیم، محمد یوسف کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب
عدالت کا آئندہ سماعت پر تفتیشی افسران کو پیش رفت رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم
عدالت نے درخواستوں کی سماعت 17 اپریل تک ملتوی کردی
محمد ندیم تھانہ لیاقت آباد کی حدود سے لاپتہ ہوئے ہیں، وکیل درخواست گزار
شہری کا تاحال کوئی اتا پتا نہیں ہے، وکیل درخواست گزار
محمد یوسف تھانہ سائٹ اے کی حدود سے لاپتہ ہوئے ہیں، وکیل درخواست گزار


