30

54مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت ہلاک-3کس نامعلوم ملزمان گرفتار

بوریوالا(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ ساہوکا کی حدود میں پولیس مقابلہ،54مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ڈکیت ہلاک-3کس نامعلوم ملزمان بسواری موٹرسائیکل کوناکہ بندی پوائنٹ پل297ای بی کےقریب روکنےکااشارہ کیا توانہوں ناکہ بندی توڑکرفائرنگ شروع کردی-پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان نے پولیس پرسیدھی فائرنگ کردی-

پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی-فائرنگ کے تبادلہ کے ایک نامعلوم ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا-ہلاک ملزم کے دونوں ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بسواری موٹر سائیکل بجانب عمر پور بنگلہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے-پولیس نے ہلاک ملزم کے قبضہ سے پسٹل قبضہ پولیس میں لے لیا-

ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت بعد میں ظفر اقبال سکنہ فتح پور چشتیاں سے ہوئی-ہلاک ہونے والا ملزم ڈکیتی ، رابری، قتل جیسے 54 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا-ایس ایچ او ساہوکا راو یاسر نواز نے ہلاک ملزم کی نعش کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں