42

جے ڈی سی کے ظفرعباس کے نام پررجسٹرڈویگوڈالے نے موٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)انچولی کےقریب تیزرفتارویگوڈالےنےموٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا-حادثے میں دو نوجوان زخمی ہوگئے-حادثے کا ذمےدارویگوڈالا جےڈی سی کےظفرعباس کےنام پررجسٹرڈ ہے-حادثے کے باعث ویگو ڈالے کی نمبر پلیٹ گر گئی گاڑی میں سوار افراد موقع سے فرار ہو گئے۔حادثے کے بعد ظفر عباس اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے-ظفر عباس کی ٹیم نے موقع پر موبائل سے ویڈیو بنانے والے نوجوانوں کے موبائل چھین لیے-حادثے کی اطلاع ملتے ہی سمن آباد پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی-

ظفر عباس زخمی ہونے والے نوجوانوں کو نجی اسپتال لے گئے۔بغیر ہیڈ لائٹ کے موٹر سائیکل سوار تھے جو گاڑی سے ٹکراگئے-موٹر سائیکل سوار زیادہ زخمی نہیں ہیں انھیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کرادیا ہے-میرے آفس کا لڑکا برف لینے گاڑی لے کر گیا تھا جس وقت حادثہ ہوا-زخمیوں کا مکمل علاج کرائیں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں