39

بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف الیکٹرک اوردیگرکونوٹس جاری،سندھ ہائی کورٹ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ ہائیکورٹ نے لائن لاسز کی بنیاد پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف کے الیکٹرک اور دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل کمال نے جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز کی جانب سے لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ کے الیکٹرک اپنی لوڈشیڈنگ پالیسی کے برعکس 18 ،18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کررہا ہے، نیپرا کو درخواست گزاروں نے شکایت کی تاحال شکایت پر فیصلہ نہیں کیا

جیو نیوز کے مطابق جسٹس فیصل کمال نے ریمارکس دیے کہ لوڈشیڈنگ کس طرح ہورہی ہے، ہم یہاں رہتے ہیں سب سمجھتے ہیں،کے الیکٹرک شہر میں جو کچھ کررہا ہے ہم سب سمجھتے ہیں، شہریوں کی تکلیف کا اندازہ ہےمگر یہ کیس آئینی بینچ میں جانا چاہیے تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں