کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)علاقے لیاری بغدادی میں گرنے والی مخدوش عمارت کا ملبہ ہٹا دیا گیا، 60 گھنٹے تک جاری رہنے والی ریسکیو آپریشن کے دوران 27 لاشیں کو نکالا گیا۔
ریسکیو آپریشن مکمل ہونےکے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن 60 گھنٹے تک دن رات جاری رہا جس کے ملبے سے 27 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 10 زخمیوں کو نکالا گیا۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ عمارت کے اطراف 3 عمارتوں کا ایس بی سی اے کل معائنہ کرے گی، 2 عمارتیں مخدوش نظر آرہی ہیں جنہیں فوری گرایا جائے گا، اطراف کی عمارتوں میں رہنے والے فی الحال رشتےداروں کے گھر جا چکے ہیں۔
اےسی کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں 51 عمارتیں انتہائی خطرناک ہیں کل سے ایکشن ہو گا، متاثرین کو متبادل فراہم کرنے کیلئے حکومت منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غیرقانونی اور ناقص تعمیرات کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہو گی اگر ادارے کا کوئی شخص ملوث ہوا تو اس کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔ادھر وزیراعلیٰ سندھ نے سانحہ لیاری پر تفصیلی اجلاس کل طلب کرلیا۔


