38

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ ایسٹ عزیز بھٹی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار۔پولیس نے گلشنِ اقبال بلاک 13/B کے قریب کارروائی کرکے ملزم اختر ولد شہباز کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی نائن ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں