کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف متحرک ہوگیا-اقدام قتل بھتے اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب چار ملزمان گرفتار-ملزمان سے اسلحہ چار پستول گولیاں اور موبائل فون برآمدکرلیئے-ملزمان کو گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، گلشن اقبال اور ناظم آباد کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا-
ایس آئی یو نے پولیس مقابلے کے مفرور بھتہ خور ملزم موسیٰ کو بھی گرفتار کرلیا-بھتہ خور گروہ سے 27 جون کو سچل کے علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا-ایک بھتہ خور ملزم خلیل الرحمان عرف فضل گرفتار جبکہ دوسرا ملزم موسیٰ فرار ہوگیا تھا-ملزمان نے پھلوں کے بیوپاری سے ایک کروڑ بھتے کی رقم کا مطالبہ کیا تھا-
ایس آئی یو نے تکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرکے مفرور ملزم موسیٰ کو گرفتار کیا-الفلاح تھانے میں بھتے کے مقدمے میں مطلوب ملزم امجد کو بھی گرفتار کیا-ملزم نے بھتہ نہ دینے پر تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی-دو اسٹریٹ کریمنلز نوشاد اور طلحہ کو بھی گرفتار کیا گیا-
ملزمان پوش علاقوں میں ڈکیتی لوٹ مار اور راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے-ملزمان سے پچاس سے زائد لوٹ مار کی وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا-ملزمان کار سوار فیملیز اور دفاتر سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بناتے تھے-گرفتار تمام ملزمان پر شہر کے مختلف تھانوں میں اقدام قتل، بھتے، دھمکی لوٹ مار اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج ہیں-ملزمان سے مذید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے-


