35

رینجرزاورپولیس نےاندرون سندھ کچے میں لوٹ مارکی کوشش ناکام بنادی

کشمور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔ پاکستان رینجرز (سندھ) نے ضلع کشمور کندھ کوٹ انڈ س ہائی وے پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادی۔ کاررو ائی کے دوران تین ملزمان شبیر احمد میرانی، فقیر بخش بھنگوار اور احسن بھنگوار کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزما ن کے قبضے سے ایک عدد 222بور رائفل بمعہ10عدد راؤنڈز، ایک 30بور پسٹل بمعہ7عدد راؤنڈز،ایک عدد موٹر سائیکل، ایک عدد موبائل فون اور ملکی اور غیر ملکی کرنسی بر آمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) کو خفیہ معلومات پر اطلاع ملی کہ3سے 4مسلح ملزمان انڈس ہائی وے نز د اربیلو پولیس پکٹ کشمور کندھ کوٹ کے مقام پر لوٹ مار کررہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس کی پٹرولنگ پر معمور موبائلز موقع پر پہنچ گئیں ۔ مسلح ڈاکو رینجرز اور پولیس کو دیکھتے ہی قریبی گوٹھ خمیسو خان بھنگوار کی طرف فرار ہو گئے۔مسلح ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس اور رینجرز کی جانب سے خمیسو خان گوٹھ کا محاصرہ کیا گیا اور دوران سرچ آپریشن تین ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کارروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کردیاگیا۔عوام ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے عناصر اور دیگر بااثر افراد کی نشاندہی کریں اور سندھ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سندھ رینجرز کی مدد کے لیے رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے فوری اطلاع دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں