32

ایڈیشنل آئی جی کے احکامات،پولیس کی انسداد جرائم کیخلاف کارروائیاں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے مدنظر پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 11 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 12 زخمی ڈاکوؤں سمیت 22 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 13 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 07 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

پولیس نےگزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں مجموعی طور پر 623 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم اور پولیس مقابلوں کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 29 کلو 414 گرام چرس، آئس/کرسٹال اور ہیروئین برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 68 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 14 موٹرسائیکلیں اور 01 بڑی گاڑیاں برآمد کی۔کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں