40

بدنام زمانہ گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ،بھاری مقدارمیں سامان برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی اسٹریٹ کرائم اور تھانہ پاک کالونی کے علاقے شیرشاہ کیبل مارکیٹ پیچ منڈی جہان آباد میں بدنام زمانہ گٹکا/ماوا کےکارخانہ پرچھاپہ۔ایس پی سائیٹ ڈویژن زین رضا بلوچ چھاپےکے دوران عمر فاروق نامی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔گٹکا/ماوا کے کارخانے سے عمر فاروق کے دو کارندے (1) محمد عاقب ولد محمد آصف (2) انور ولد یعقوب نامی ملزمان موقع سے گرفتارہوگیا-

فرار ہونے والا ملزم عمر فاروق جو کہ اس سے قبل بھی گٹکا/ماوا کے کئی مقدمات میں مفرور بھی ہے۔گرفتار ملزم سے تیار شدہ گٹکا/ماوا اور گٹکا/ماوا تیار کرنے کا بھاری مقدار میں سامان برآمد۔برآمدہ مال کی تفصیل درج ذیل ہے۔

▪️3 عدد بڑے ڈرم۔
▪️5 عدد بڑے ٹپ۔
▪️3 عدد بھیگی ہوئی چھالیا کی چھلنیاں۔
▪️5 عدد بھیگی ہوئی چھالیا کے کٹے۔
▪️2 عدد بورے چونا۔
▪️2 عدد بالٹیاں پتی بھری ہوئی۔
▪️1 عدد چونے کی بالٹی۔
▪️24 عدد عزیز 170 پتی کے بنڈل۔
▪️48 عدد چھوٹے پیکٹ راجہ جانی پتی۔
▪️بھاری مقدار میں تیار گٹکا/ماوا۔
▪️گٹکا/ماوا پیکنگ میں استعمال ہونے والے ریپر۔

کاروائی ایس پی سائیٹ ڈویژن زین رضا بلوچ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پاک کالونی سب انسپیکٹر انور علی کے ہمراہ اسٹریٹ کرائم پولیس نے مخبرخاص کی مدد سے عمل میں لائی۔گرفتار ملزم محمد عاقب ولد محمد آصف کا کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے۔

FIR NO.180/24
U/S.4/8 گٹکا ماوا۔
PS.پاک کالونی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں