لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ رشید وگن کی حدود کھکھرانی پل والے علاقے میں گشت پر معمور پولیس نے واردات کے ارادے سے کھڑے ڈاکوؤں کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنا دیا-مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں پسٹل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے،
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت عبدالوحید گاڈھی کے نام سے ہوٸی ہے،ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ ڈاکو لاڑکانہ اور گردونواح میں حالیہ ہونے والی وارداتوں میں ملوث ہے، جناب احمد چودھری صاحب QPM,PSP نے ڈاکوؤں کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنانے پر متعلقہ پولیس ٹیم کے لیے انعامات و اعزازات کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔


