36

اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ، تھانہ عزیز بھٹی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں کرچکا ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔پولیس نے تکنیکی بنیادوں/ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرکے ملزم اویس ولد میر عالم کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں