کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پانچ جولائی پاکستان کی تاریخ کاوہ سیاہ دن ہےجب عوام کے منتخب وزیرِاعظم کو طاقت کے زور پر ہٹا کر جمہوریت کا گلا گھونٹا گیا۔یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایک عظیم قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کو عوامی خدمت کی سزا دی گئی۔پانچ جولائی کو قوم نے وہ سیاہ لمحہ دیکھا جب آئین کو پامال کیا گیا۔
بھٹو شہید نے اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی پروگرام شروع کیا مگر ان کا انعام تختہ دار ٹھہرا۔پانچ جولائی صرف ایک تاریخ نہیں، جمہوریت کے خلاف سازش کی علامت ہے۔بھٹو شہید کا قصور عوام کو زبان دینا تھا۔بھٹو شہید نے جمہوریت کی بقاء کے لئے جان کی قربانی دی۔


