کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)8/9/10 محرم الحرام 1447 ہجری کا مرکزی جلوس اور ٹریفک کے متبادل روٹ سے متعلق تفصیل درج ذیل ہے۔ 9/8 اور 10محرم الحرام۔1447 ھ(4/5/6جولائی 2025) کومرکزی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہوگا اور اپنے روایتی مقررہ راستوں سے ہو ئی ہوئی حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پرپہنچ کر اختتام پذیر ہو گی۔ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند رہیگا۔
متبادل راستے (برائے ڈسٹرکٹ سینٹرل):
1. ناظم آباد سے آنے والے افراد کو لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ جانب گارڈن سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔
2.لیاقت آباد سے آنے والے افراد کو تین ہٹی سے دائیں جانب لسبیلہ چوک اور بائیں جانب ٹرن کرکے سینٹرل جیل (مارٹن روڈ)کی جانب جا سکتے ہیں۔
3.حسن اسکوائرسے پی پی چورنگی جانے والے افراد جیل فلائی اوور کے نیچے سے کشمیر روڈ سے سوسائٹی لائٹ سگنل (شاہراہ قائدین) اور جیل فلائی اوور سے تین ہٹی سے نشتر روڈ (لسبیلہ چوک) جاسکتے ہیں۔
متبادل راستے (برائے ڈسٹرکٹ ایسٹ):
4. شاہراہ فیصل سے شاہراہ قائدین (نورانی کباب) سے نمائش جانے والے افراد سوسائٹی لائٹ سگنل سے دائیں جانب کشمیر روڈسے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔
5.سینٹرل جیل گیٹ (جمشید روڈ) سے گرومندر ایم اے جناح روڈ کی جانب جانے والے افراد گرومندر سے بہاردر یار جنگ روڈ سولجر بازار سے اپنی منزل کی جانب جا سکتے ہیں۔
متبادل راستے (برائے ڈسٹرکٹ ساؤتھ):
6.گارڈن چڑیا گھر سے ایم اے جناح روڈ جانے والے افراد انکل سریا سے دائیں جانب گل پلازہ اور بائیں جانب کوسٹ گارڈ ہولی فیملی ہسپتال سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔
متبادل راستہ برائے ہیوی ٹریفک:
1.تمام ہیوی / کمرشل ٹریفک جو کہ سپر ہائی وے، گلبرگ سے ایم اے جناح روڈ کی طرف جانا چاہے اسے لیاقت آباد نمبر10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر2 کی طرف موڑ دیا جائے گا جو براستہ حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک جاسکے گی اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔
2.تمام ہیوی / کمرشل ٹریفک جو کہ نیشنل ہائی وے کی جانب سے شہر کی طرف جانا چاہے وہ براستہ شاہراہ فیصل یا براستہ راشد منہاس روڈ، اسٹیڈیم روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ، حسن اسکوائر، لیاقت آبادنمبر 10، ناظم آباد چورنگی نمبر2، حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ، شیرشاہ سے ماڑی پور تک آنے کی اجازت ہو گی اور اسی طر ح واپسی کے لئے یہی راستہ اختیا کیا جائے گا۔
ہر قسم کی چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس تمام ٹریفک کو، بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
ایم اے جناح روڈ پرہر قسم کی گاڑی کا داخلہ ممنوع ہے ماسوائے ان گاڑیوں کے جن کی Wind Screenپر جلوس میں شامل ہونے کا اسٹیکر چسپاں ہوگا۔ جلوس میں شامل ہونے کیلئے اسٹیکر والی گاڑیاں براستہ شاہراہ قائدین سوسائٹی لائٹ سگنل سے داخلے کی اجازت ہوگی۔
راستہ برائے شرکا ء جلوس
.i ناظم آباد سے آنے والے شرکاء لسبیلہ، البیلا، دائیں جانب گارڈن جماعت خانہ، سولجر بازارنمبر 3 لائٹ سگنل تا نمائش
ii لیاقت آباد، تین ہٹی، جہانگیر روڈ، گرومندر تا نمائش
iii سو سائٹی لائٹ سگنل تا نمائش
iv گلستان جوہر و گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، پرانی سبزی منڈی، کشمیر روڈ، سوسائٹی لائٹ سگنل تا نمائش
راستہ برائے سبیل یا نیا ز والی گاڑی
وہ تمام گاڑیاں جو سبیل یا نیاز یا تبرک تقیم کرنے کے لئے جلوس میں شامل ہوں گی۔ ان گاڑیوں کا جلوس میں انٹڑی پوائنٹ (داخلے کا مقام) صرف ٹاور / میمن مسجد ہوگا۔
نوٹ: کسی بھی گاڑی کو جلوس کے روٹ پر گاڑی کھڑی کرنیکی اجازت نہیں ہوگی-


