کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی تھانہ موچکو پولیس کی دومختلف مقامات پرکاروائیاں۔گٹکا/ماوافروشی میں ملوث دوملزمان گرفتارہوگئے-موچکو پولیس کا دوران گشت مین حب ریور روڈ لکی چورنگی کے پاس ملزم بنام نقیب اللّٰہ ولد شین خان کو گرفتار کیا۔
ملزم کےقبضےسےبوقت گرفتاری 20عدد پیکٹ سفینہ انڈین گٹکا،15 عدد پیکٹ فلٹر کینی نسوار، 45 عدد پڑیاں مضرصحت گٹکا/ماوا، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔موچکو پولیس کا دوران گشت D8 بس اسٹاپ مشرف کالونی ہاکس بے روڈ پر ملزم بنام جاوید ولد عزت خان کو گرفتار کیا۔
ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری 35 عدد پڑیاں مضرصحت گٹکا/ماوا برآمد ہوئی۔ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپیکٹر ملک فیصل لطیف کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے گرفتار کیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔


